• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو بی ایس کریڈٹ سوئس کو نہایت کم قیمت پر لینے کو تیار

برن، سوئٹزرلینڈ (اے ایف پی)سوئٹزر لینڈ کا یوبی ایس اپنے پریشان حال سوئس حریف کریڈٹ سوئس کو نہایت ہی کم قیمت پر اپنے قبضے میں لینے کیلئے تیار ہے۔ یہ اطلاعات فوری بات چیت کے درمیان اتوار کو سامنے آئیں جن کا مقصد بازاروں کے دوبارہ کھلنے پر تنازع والے بینک کو خون کی ہولی سے بچانا ہے۔ دولت مند الپائنملک کے دو سب سے بڑے بینک جو اپنی بینکاری کی اہمیت کے لیے مشہور ہیں، ہفتے کے آخر میں حکومت، مرکزی بینک اور مالیاتی ریگولیٹرز کے ساتھ بات چیت کرتے رہے ہیں۔ فنانشل ٹائمز اخبار، جو جمعہ کو پہلا اخبار تھا جس نے سوئٹزرلینڈ کے سب سے بڑے بینک کے کریڈٹ سوئس کو قبضے میں لینے کے امکان کی اطلاع دی تھی، نے کہا کہ یو بی ایس نے اسے ایک ارب ڈالرز تک خریدنے کی پیشکش کی ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ ٹرانزیکشن کی قیمت 25سینٹ (0.23سوئس فرانک) فی کریڈٹ سوئس شیئر ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید