ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی 70 سے زائد مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے 16 موٹر سائیکلوں 40 موبائل فونز نقدی زیورات جانور اور دیگر قیمتی سامان سے محروم جبکہ مزاحمت پر ایک تاجر زخمی ہوگیا معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں پانچ مسلح ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر تاجر تمور سے 20ہزار کی نقدی موبائل فون چھین لیا مزاحمت کرنے پر پاؤں میں فائر مار کر شدید زخمی کر دیا پولیس تھانہ قادر پورراں کے علاقے میں چار مسلح ڈاکوؤں امیر دین کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 15 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کی نقدی طلائی زیورات نقدی چھین لیے پولیس تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں اللہ بخش کےگھر چھ مسلح ڈاکوؤں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بناکر اسلحہ کے زور پر 8 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات نقدی اور قیمتی سامان چھین لیے اسی تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں چار مسلح ڈاکو امداد علی کے گھر میں گھس کر پانچ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی لوٹ لی پولیس تھانہ قطب پور کے علاقے میں تین مسلح ڈاکوؤں نے عمیر سے تین لاکھ روپے مالیت کی نقدی موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں مسلح ڈاکو سلمان کے گھر میں گھس کر چار لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات نقدی موبائل فون چھین لیے پولیس تھانہ بوہر گیٹ کے مختلف علاقوں سے مسلح ڈاکوؤں نے وقاص۔ عبدالستار اور ساجد سے چار لاکھ روپے مالیت کی نقدی قیمتی موبائل فونز چھین لیے پولیس تھانہ حرم گیٹ کے علاقے میں مسلح ڈاکو نے اسماء اور نادیہ سے دو لاکھ سے زاہد مالیت کے طلائی زیورات نقدی موبائل فونز چھین لیے پولیس تھانہ کینٹ کےعلاقوں سے مسلح ڈاکو نے محبوب اور عدنان سے دو لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی موبائل فونز چھین لیے پولیس تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے سجاد کی ہمشیرہ کے گھر سے 13لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا پولیس تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے آصف کے گھر سے چھ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی سامان چوری کر لیا پولیس تھانہ دولت کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے رمضان کی دکان سے دو لاکھ 55 ہزار روپے مالیت کی نقدی چوری کر لی پولیس تھانہ صدر ملتان کے علاقے میں علی رضا کے گھر سے نامعلوم ملزمان نے دو لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور سونا چوری کرلیا پولیس تھانہ الپ کے مختلف علاقوں سے نامعلوم ملزمان نے علی سکندر اور محمد شفیع کے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے جانور اور سامان چوری کر کے لے گئے متعلقہ تھانوں کی پولیس نے تمام وارداتوں کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی