• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھ اسسٹنٹ منیجرز کی منیجر آپریشن کیخلاف سی ای او آر ڈبلیو ایم سی کو کارروائی کیلئے درخواست

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چھ اسسٹنٹ منیجرز نے مبینہ خلاف میرٹ و کوالیفکیشن تعینات منیجر آپریشن حسن سردار کے خلاف سی ای او کمپنی کو کارروائی کیلئے درخواست دیدی ۔عمیر عثمان،عمیر قریشی،مراد علی،ماجد ستی،ولید بن فاروق اورکامران فریدنےکہا ہے کہ حسن سردار کے پاس منیجر آپریشن کی پوسٹ کیلئے تعلیمی قابلیت اہلیت نہیں ہے۔قانون اور میرٹ کے مطابق منیجر آپریشن کیلئے انجینئرکی ڈگری ہونا لازمی ہے۔ انہیں خلاف میرٹ منیجر آپریشن کا چارج سونپا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید