• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سازش کا سفر امریکا سے شروع ہو کر آئی جی اسلام آباد پر آگیا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سازش کا سفر امریکا سے شروع ہوا، بعد میں محسن نقوی، آئی جی پنجاب اور پھر آئی جی اسلام آباد پر آگیا۔

سیالکوٹ میں جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف نے نوید سنائی کہ نواز شریف جلد آرہے ہیں اور ساتھ ہی کہا کہ تاریخ نہیں دوں گا، واپس آنے کے بعد بہت بہتری ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جب سے بنی ہے، تب سے ہم نے کوئی ایسی بات نہیں کی جو آئین کے خلاف ہو، تباہ حال ہمیں معیشت ملی اسے بہتر کرنے میں وقت لگے گا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ کرپشن سے سیلاب کی طرح سارا ملک ڈوبا ہوا ہے، پوری کوشش کر رہے ہیں معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوجائے اور ہم کرپشن پر قابو پالیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ مافیا ہے جس نے 4 سال پاکستان کو لوٹا اور اب احتساب سے بچنا چاہتے ہیں۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ عمران خان چاہتا ہے دوبارہ اقتدار ملے، خاندان سمیت کرپشن کرنے کا موقع ملے، عمران خان کا بیانیہ اب نہیں چلتا۔

قومی خبریں سے مزید