لاہور(اپنے نامہ نگار سے)لاڈلا آج بھی لاڈلا اور سہولت کار اب بھی اسے استعمال کر رہے ہیں،عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ایک دوسرے کے مد مقابل لانے والا ریاست کو اپنی ضد کے سامنے سر نگوں کرنا چاہتا ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائمقام صدر رانا فاروق سعید نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک طرف مذاکرات کی پیشکش اور دوسری طرف دھمکیاں دیتی ہے،اس طرح ملک میں سیاسی استحکام آئیگا نہ معاشی خان صاحب الیکشن چاہتے ہیں تو جھوٹ،انتشار،لغو بیانی چھوڑ کر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں ۔ شیخ رشید نے پیپلز پارٹی قیادت کیخلاف لغو بیانی نہ چھوڑی تو لال حویلی دور نہیں۔پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے صدر چودھری اسلم گل نے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن اب مذید برداشت نہیں کرینگے اور گیٹ نمبر 4 کے چپڑاسی کو اس کی اصل اوقات یاد دلا دینگے۔