پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آئین میں ترامیم اور انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنے آئین میں ترمیم کی اور اس حوالے سے 3 قرار دادیں پاس کیں۔
حکام کے مطابق پی ٹی آئی نے ہمیں قرار داد کی کاپی دی، ہم نے اس کے ساتھ اجلاس کا ایجنڈا اور منٹس مانگے ہیں۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کا طریقہ کار بتائے بغیر ہی آئین میں تبدیلی کی۔
حکام کے مطابق آئین کی ترمیم انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے تھی، پی ٹی آئی کے موجودہ آئین میں پارٹی چیئرمین کا الیکشن خفیہ بیلٹ سے ہوتا ہے۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پی ٹی آئی نے ترمیم کرکے پارٹی چیئرمین کے الیکشن کو شو آف ہینڈز کے ذریعے کردیا، ان کے انٹرا پارٹی الیکشن کو ابھی الیکشن کمیشن نے منظور کرنا ہے۔