• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، 90 سالہ قدیم سرکاری اسکول نجی پارٹی کے دباؤ پر بند کروائے جانے کی کوشش


کراچی میں 90 سالہ قدیم سرکاری اسکول ’جوفل ہرسٹ‘ نجی پارٹی کے دباؤ پر خالی کرایا جارہا ہے۔

اسکول اساتذہ کا کہنا ہے کہ 5 ہزار گز پر واقع اس سرکاری اسکول کو نجی پارٹی کے دباؤ پر مکمل بند کردیا جائے گا۔

 ان کا کہنا ہے کہ سولجز بازار میں یہ واحد سرکاری اسکول ہے۔ اس میں 7 سو سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں، اسکول بند ہونے سے ان کا مستقبل ختم ہوجائے گا۔

اس ضمن میں اسکول اساتذہ اور طلبہ نے وزیر تعلیم سے اسکول بچانے کی اپیل اور اسکول خالی کرائے جانے کے خلاف مظاہرے بھی کئے ہیں۔

اسکول ذرائع کے مطابق عدالت میں اسکول ایجوکیشن کی کیس میں عدم دلچسپی کے باعث نجی پارٹی کیس جیت گئی اور اب اسکول خالی کروانے پر دباؤ ڈال رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید