نصرت سہتو دوبارہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی سیکریٹری مقرر
محکمہ کالج ایجوکیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات نصرت پروین سہتو کو ایک سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔
November 20, 2024 / 10:47 pm
سندھ: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان
سندھ میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے سلسلے میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اتوار 8 دسمبر کو ہوگا۔
November 20, 2024 / 01:01 pm
ڈاکٹر مختار کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا قائم مقام ریکٹر بنانے کی منظوری
عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کی تعمیل میں صدر پاکستان نے ڈاکٹر مختار کو ریکٹر کا قائم مقام چارج دینے کی منظوری دی، وہ مستقل ریکٹر کی تقرری تک قائم مقام ریکٹر رہیں گے۔
November 09, 2024 / 05:48 pm
جامعہ اردو کے اساتذہ و غیر تدریسی ملازمین کے وفد کی خالد مقبول سے ملاقات
انجمن کے عہدیداران اور تدریسی و غیر تدریسی نمائندوں نے جامعہ اردو میں شدید مالی بحران کی تفصیلات بتائیں۔
November 08, 2024 / 06:17 pm
خراب مالی معاملات، وفاقی اردو یونیورسٹی کو جلسہ تقسیم اسناد سے روک دیا گیا
وفاقی اردو یونیورسٹی کے مالی معاملات انتہائی خراب ہیں، تنخواہیں اور پینشن میں کئی کئی ماہ تاخیر ہو رہی ہے۔
November 05, 2024 / 10:28 pm
نجی اسکولوں میں مفت تعلیم حاصل کرنیوالے طلبہ کا ڈیٹا عدالت میں جمع
ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ رفعیہ ملاح نے صوبے بھر کے 353 نجی اسکولوں میں 10 فیصد مفت تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کا ڈیٹا سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروادیا۔
November 05, 2024 / 11:42 am
پی ایم ڈی سی نے کیس پروسیسنگ کارکردگی میں نیا سنگ میل عبور کرلیا
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے اپنی آپریشنل کارکردگی میں بہتری لاتے ہوئے نیا لائسنسنگ پورٹل متعارف کرایا ہے۔
November 02, 2024 / 05:15 pm
سندھ کے 8 تعلیمی بورڈز میں مختلف آسامیوں پر آئی بی اے کے تحت ہونیوالے ٹیسٹ ملتوی
چیئرمین تلاش کمیٹی ڈاکٹر طارق رفیع نے جنگ کو بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ٹیسٹ پر حکم امتحانی جاری کردیا ہے۔
November 02, 2024 / 05:00 pm
ڈاکٹر اقبال چوہدری 4 برس کیلئے کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل مقرر
وفاقی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
October 30, 2024 / 08:29 pm
حیدرآباد: چیئرمین و ناظمِ امتحانات کے انٹر نتائج میں تبدیلی کے ایک دوسرے پر الزامات، صوبائی وزیر نے نوٹس لے لیا
صوبائی وزیر بورڈز و جامعات محمد علی ملکانی نے حیدرآباد بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں تبدیلی کے معاملے پر چیئرمین بورڈ اور ناظمِ امتحانات کے ایک دوسرے پر سنگین الزامات کا نوٹس لے لیا۔
October 25, 2024 / 02:16 pm
جامعہ کراچی میں ٹیسٹ والے شعبوں میں داخلوں کا آغاز 28 اکتوبر سے ہوگا
جامعہ کراچی میں سال 2025 کے لیے پہلے مرحلے میں ٹیسٹ والے شعبوں میں داخلوں کا آغاز 28 اکتوبر سے ہوگا۔
October 23, 2024 / 11:33 pm
عبدالعلیم لاشاری کو سیکریٹری کھیل و امور نوجوانان مقرر کردیا گیا
ڈائریکٹر جنرل حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی پرویز احمد بلوچ کو دوبارہ چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ مقرر کردیا گیا ہے۔
October 23, 2024 / 10:25 pm
سندھ: چیئرمین، کنٹرولر، سیکریٹری، آڈٹ افسر بننے کیلئے آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنا لازمی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں چیئرمین، کنٹرولر، سیکریٹری اور آڈٹ افسر بننے کے لیے آئی بی اے کراچی کا ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔
October 19, 2024 / 12:39 pm
جامعہ کراچی انتظامیہ اور طلبہ مذاکرات کامیاب، طلبہ الائنس کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور طلبہ الائنس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، شیخ الجامعہ کی جانب سے دو مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کے بعد طلبہ الائنس نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ طلبہ الائنس نے جمعہ کو آٹھویں روز بھی مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کیا۔
October 18, 2024 / 06:38 pm