لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں نے ایک پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری کو لوٹ لیا۔ پولیس اہلکاروں کی فوٹیج گاڑی میں لگے کیمرے نے محفوظ کرلی۔
پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری عدنان کے مطابق وہ کھانا کھانے برکت مارکیٹ آیا جہاں ایک نامعلوم خاتون نے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ تین ماہ کی حاملہ ہے اسے کچھ آگے اسپتال چھوڑ دیں۔
مدد کی غرض سے خاتون کو گاڑی میں بٹھایا۔ قریبی اشارے پر موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکاروں نے گاڑی کو روک لیا۔
پولیس اہلکار زبردستی گاڑی میں گھس گئے اور اسلحہ کے زور پر 11 سو ڈالر اور 35 ہزار پاکستانی روپے لوٹ لیے۔
متاثرہ آسٹریلوی شہری نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے لیے تھانہ گارڈن ٹاؤن میں درخواست دے دی۔