ترکیہ کے سب سے بڑے شہر استنبول میں واقع سلطان احمد مسجد جوکہ’دی بلیو موسک یعنی نیلی مسجد‘ کے نام سے مشہور ہے، اس مسجد کے باہر افطار کے ایک روح پرور منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل اس ویڈیو میں لوگوں کو بڑی تعداد میں سلطان احمد مسجد کے باہر افطار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں اذانِ مغرب کی آواز سنی جاسکتی ہے۔
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
کچھ صارفین مسجد کی خوبصورتی کی تو کچھ صارفین ترک لوگوں کی یوں ایک جگہ پر پرسکون انداز میں اکٹھے ہوکر روزہ افطار کرنے پر تعریفیں کرتے نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ ترکیہ کی سلطان احمد مسجد المعروف ’دی بلیو موسک‘ کا شمار دنیا کی مشہور اور خوبصورت مساجد میں ہوتا ہے اور یہ استنبول کا ایک مشہور سیاحتی مقام بھی ہے۔