• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20، ون ڈے سیریز کے اسکواڈ کا اعلان، سینئرز کی واپسی

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کےلیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد پہلی مرتبہ کسی بین الاقوامی میچ میں نظر آئیں گے۔

ٹیم میں کپتان بابر اعظم سمیت دیگر سینیئر کھلاڑیوں کی بھی واپسی ہوئی ہے۔ 

بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شاداب خان کی نائب کپتان کی پوزیشن پر برقرار ہے۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، احسان اللّٰہ دونوں فارمیٹ میں شامل ہیں۔ 

زمان خان اور صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ عماد وسیم بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئے۔ 

اسپنر اسامہ میر کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ 

عباس آفریدی، ابرار احمد اور طیب طاہر ریزرو پلیئرز میں شامل ہیں۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید