جانوروں میں سیکھنے سمجھنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور وہ اکثر اپنے مالکوں کے ساتھ رہنے کی وجہ سے ان سے کئی چیزیں با آسانی سیکھ بھی لیتے ہیں۔
ایسا ہی ایک منظر سوشل میڈیا پر دیکھنے میں آیا جس میں ایک خاتون ٹیچر اپنے پالتو کتے کو پڑھاتے ہوئے نظر آرہی ہے اور کتا ان کی باتوں پر من و عن عمل بھی کر رہا ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک خاتون نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کرسی پر بیٹھی نظر آرہی ہیں اور ان کے ہاتھ میں کچھ کارڈز موجود ہیں۔
خاتون نے ان کارڈز پر کچھ ہدایات تحریر کی ہوئی ہیں، جنہیں دیکھ کر کتا سمجھنا شروع ہوجاتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون یہ کارڈز کتے کو دکھاتی ہے جسے دیکھ کر کتا ان ہدایات پر عمل کرنا شروع کردیتا ہے۔
مثال کے طور پر خاتون کارڈ دکھاتی ہیں، جس پر بیٹھ جاؤ لکھا ہوا ہے تو کتا فوراً بیٹھ جاتا ہے، اسی طرح کی مختلف ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کتے کو دیکھا جا سکتا ہے۔