گزشتہ روز اڑان بھرنے والا امریکی ڈالر آج اپنی پرواز برقرار نہیں رکھ سکا اور معمولی مہنگا ہونے کے بعد سستا ہو گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر آج 81 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 90 پیسے پر بند ہوا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہونے کے بعد 288 روپے میں دستیاب ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان نظر آیا جو بعد میں مثبت میں تبدیل ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 201 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 448 پر بند ہوا ہے۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 246 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔