• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں ابھی تک میرا جی کی شخصیت کو سمجھ نہیں سکی، آمنہ الیاس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ میں ابھی تک میرا جی کو سمجھ نہیں سکی۔

آمنہ الیاس نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی ساتھی اداکارہ میرا کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ میرا جی کے ساتھ کام کرکے کافی مزہ آیا اور ان سے اچھی دوستی بھی ہے لیکن میں اُنہیں ابھی تک صحیح سے سمجھ نہیں سکی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ وہ جیسی نظر آتی ہیں وہ حقیقت میں بھی ویسی ہی ہیں یا پھر وہ اداکاری کرتی ہیں مجھے آج تک یہ بات سمجھ نہیں آئی لیکن انسان وہ اچھی ہیں۔

آمنہ الیاس نے کہا کہ میرا جی کا شمار ان نایاب لوگوں میں ہوتا ہے جوکہ اپنے جذبات دوسروں سے چُھپا نہیں سکتے۔

اُنہوں نے کہا کہ جیسے کہ ہم اداکار ہیں تو جب ہم سیٹ پر ہوتے ہیں تو ہم اپنے جذبات پر قابو رکھتے ہیں کسی کو بتاتے نہیں ہیں کیونکہ ہماری نجی زندگی میں کیا چل رہا ہے یا ہم کیسا محسوس ہورہا اس سے دوسروں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ لیکن میرا جی اپنے جذبات بالکل نہیں چُھپاتیں وہ جو بھی محسوس کررہی ہوتی ہیں وہ بول دیتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید