• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسمین راشد اور اعجاز منہاس کی آڈیو بھی سامنے آگئی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز منہاس کی آڈیو بھی سامنے آگئی۔

عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی حکمت کو لے کر پی ٹی آئی رہنماؤں کی مسلسل آڈیوز سامنے آرہی ہیں۔

نئی آڈیو میں یاسمین راشد اور اعجاز منہاس کو آپس میں گفتگو کرتے سنا جاسکتا ہے۔

یاسمین راشد اس آڈیو میں اعجاز منہاس سے پوچھ رہی ہیں کہ وہ لوگ ہمیں وہاں سے واٹر کینن کے ذریعے پیچھے کی جانب دھکیل رہے ہیں؟ ہم واپس لبرٹی کی جانب بڑھیں یا پھر یہیں بیٹھ جائیں؟

اس پر اعجاز منہاس نے جواب دیا کہ اُدھر سے پوچھیں ناں، یاسمین راشد نے اس پر کہا کہ کس سے پوچھیں؟

اس پر اعجاز منہاس نے جواب دیا کہ دیکھیں اگر لمبا بیٹھنا ہے تو پھر لبرٹی چوک بیسٹ ہے یا تو آپ لوگ ادھر ہی بیٹھتے جہاں پر پہلے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہاں سے اٹھ گئے ہیں تو لبرٹی زبردست جگہ ہے وہاں چاروں جانب سے عوام آتی ہے۔

اعجاز منہاس نے یاسمین راشد سے کہا کہ وہیں قالینیں بچھائیں گے، ڈیرہ لگائیں گے لوگوں کو رات کے لیے کال دے دیں۔

قومی خبریں سے مزید