وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ کابینہ کا اب تک کا فیصلہ ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی حل نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران خرم دستگیر نے کہا کہ کابینہ میں پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ ڈسکس ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ کا اب تک کا فیصلہ ہے کہ پارٹی پر پابندی حل نہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا ریکارڈ 2014ء سے جلاؤ گھیراؤ کا چل رہا ہے، پولیس والے وارنٹ لے کر جائیں تو یہ پیٹرول بم پھینکتے ہیں۔