• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مینگو آملیٹ کی وائرل ویڈیو، یہ ظلم انڈے کے شوقین افراد پر ہے یا آم کے؟

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

اسٹریٹ فوڈ میں دن بہ دن جِدّت سامنے آ رہی ہے جن میں سے بعض مذیدار جبکہ بعض کو دیکھتے ہی سر چکرا جاتا ہے۔

ایسے ہی ایک سر چکرانے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انڈے اور آم کو ملا کر آملیٹ بنایا جا رہا ہے۔


بھارت سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریڑھی لگا کر کھڑا اسٹریٹ فوڈ شیف انڈے کا آملیٹ بنا رہا ہے جس میں سبزیوں اور مرچ مسالے سمیت آم کے جوس کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

اس منفرد آملیٹ کی ویڈیو کو تاحال ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ اس پوسٹ پر آنے والے سیکڑوں دلچسپ تبصروں میں اس آملیٹ کو انڈے اور آم کے شوقین افراد پر ظلم قرار دیا جا رہا ہے۔