• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی نے بلدیاتی اداروں کے انتخابی شیڈول پر بھی تحفظات ظاہر کر دیئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ کے بلدیاتی اداروں کے لئے جاری انتخابی شیڈول پر بھی سخت تحفظات کا اظہار کرتے کہا ہے کہ حلف برداری کا عمل ہونے کے بعد میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب کرایا جائے۔۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو نے اپنے بیان میں کہا ہے کے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کے بلدیاتی انتخابی شیڈول کی مدت کو کم کیا جائے اور پہلے مخصوص نشستوں کا مرحلہ مکمل کرکے پارٹی پوزیشن کے بنیاد پر مخصوس نشستیں ڈکلیئر کی جائیں۔ انہوں نے کہا کے الیکشن کمیشن کا بلدیاتی اداروں کے لئے ایک ماہ کے عرصے کا شیڈول تاخیری حربہ ہے اور سندھ بلدیاتی اداروں کے لئے جاری شیڈول میں ایک ماہ کی مدت کے تاخیری حربے برداشت نہیں کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید