• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سی سی، وزیراعظم معائنہ کمیشن کو ایگزیکٹو الاؤنس کیلئے فنڈز دینے سے انکار

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) ای سی سی نے ایگزیکٹوالاؤنس کیلئے وزیر اعظم معائنہ کمیشن کو فنڈز دینے سے انکار کردیاہے۔ پی ایم آئی سی افسران کو ایگزیکٹو الاؤنس کی اجازت نہیں ،سیکرٹری خزانہ،76 لاکھ روپےسے زائد دینے کی تجویزمسترد کردی گئی، وزیر خزانہ کی زیر صدارت حالیہ ای سی سی اجلاس کی اندرونی کہانی معلوم ہوئی ہے۔ ذ رائع کے مطابق وزیر اعظم معائنہ کمیشن نے ملازمین سے متعلق اخراجات کیلئے ڈھائی کروڑ روپے کی سمری پیش کی۔ سمری میں ایگزیکٹو الاؤنس کیلئے76لاکھ79ہزار658روپے کے فنڈز مانگے گئے ۔اجلاس میں سیکرٹری خزانہ نے کہاکہ پی ایم آئی سی کے افسران کو ایگزیکٹو الاؤنس کی اجازت نہیں۔ کمیشن کے حکام نے موقف ا ختیار کیا کہ وزیر اعظم معائنہ کمیشن کے افسران کو ایگزیکٹو الاؤنس کی اجازت ہے ۔
اہم خبریں سے مزید