لاہور (آئی این پی ) نیب نے وزیراعظم شہبازشریف کے داماد ہارون یوسف کو منی لانڈرنگ کے الزام سے بے قصور قرار دے دیا۔آئندہ سماعت پرعدالت ریکارڈ کی بنیاد پر فرد جرم عائد کرنے کا جائزہ لے گی، لاہوراحتساب عدالت نے ہارون یوسف کی عبوری ضمانت واپس لینے کی بنیاد پرنمٹا دی۔شہباز شریف سمیت دیگرکیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پرسماعت ہوئی۔