• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب بھی آئی ایم ایف کے نویں جائزے کی فوری تکمیل کے منتظر ہیں، ڈار

اسلام آباد( مہتاب حیدر) پاکستان اب بھی آئی ایم ایف پروگرام کے نویں جائزے کی فوری تکمیل کا منتظر ہے تاکہ دسویں اور گیارہویں جائزے کا کام شروع ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے ہفتہ کو کیا۔اس نمائندے نے وزارت خزانہ ایک تحریری سوال بھیج کر ان سے دریافت کیا تھا کہ آیا آئی ایم ایف کی جانب سے جاری ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی کی توسیع کی درخواست 30 جون 2023 کے بعدتسلیم ہونے کا کوئی امکان ہے ؟ اس پر وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ ’’ اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل ازو قت ہے۔

اہم خبریں سے مزید