مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ اداروں پر حملے کرنا عمران خان کا وتیرہ ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ عمران خان کو ملک میں آگ لگانے کے باوجود اجتماعی ریلیف دے دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان انوکھا لاڈلہ ہے، جس نے ملک میں انتشار اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی کی، عمران خان کی انتشار کی سیاست کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کے احترام پر یقین رکھتے ہیں، کسی کو پارلیمان کے اختیارات میں مداخلت کا حق نہیں۔