• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی عازمینِ حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دنیا بھر کی طرح پاکستانی عازمینِ حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

مدینہ منورہ میں 25 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج اپنی عبادتوں میں مصروف ہیں جبکہ باقی عازمین مدینہ منورہ میں 8 روز قیام کے بعد جدید بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔

عازمین حج مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کریں گے، اب تک 31 ہزار 241 سے زائد پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے براہ راست پروازوں کا سلسلہ 5 جون سے شروع ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید