• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی ہم آگے بڑ ھ سکتے ہیں، جماعت اہلحدیث

لاہور(خبرنگار) جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی ہم آگے بڑھ سکتے ہیں،پاک فوج عالم اسلام کی بہادر فوج ہے ۔ پاکستان بڑی قربانیوں کا بعد حاصل کیا تھا جس کے ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں دیں تاکہ اس پاک وطن میں مسلمان سکون کی زندگی گزار سکیں لیکن ہمارے سیاستدانوں نے سبز باغ دکھا کر عوام کو ہمیشہ دھوکا دیا جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان عالم اسلام کی بہادر افواج ہیں جو چاروں طرف سے دشمن پر نظر رکھے ہمارا اور ملک کا دفاع کر رہیں ہیں ۔
لاہور سے مزید