مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت اور اُن کے بچوں پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔
لاہور میں یوتھ کانفرنس سے خطاب میں شافع حسین نے کہا کہ چوہدری ظہور الہٰی کے بعد سیاست کو چوہدری شجاعت نے آگے بڑھایا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے خاندان نے ہمیشہ رواداری کی سیاست کی، چوہدری شجاعت اور اُن کے بچوں پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔
ق لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی دور میں کرپشن کم نہیں بلکہ بڑھ گئی تھی، پنجاب کی حکومت میں لوٹ مار کی گئی، اس دور میں پوسٹنگ ٹرانسفر کے پیسے لیے گئے۔
9 مئی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ اُن کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو منصوبہ بندی کے تحت حملے کیے گئے۔
ق لیگی رہنما نے کہا کہ انہیں موقع ملا تو یہ پاکستان میں آرٹیفشل ٹیکنالوجی کے کالجز بنائیں گے۔