دفتر خارجہ نے یونان میں کشتی حادثے میں ریسکیو کیے گئے پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کشتی ڈوبنے کے واقعے میں اب تک ریسکیو کیے گئے افراد میں 12 پاکستانی شامل ہیں۔
ریسکیو ہونے والوں میں کوٹلی کے عدنان بشیر، حسیب الرحمان، گوجرانوالہ کے محمد حمزہ، ذیشان سرور، شیخوپورہ کے محمد سنی، زاہد اکبر، منڈی بہاؤالدین کے مہتاب علی شامل ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیالکوٹ کے رانا حسنین، گجرات کے عظمت خان اور عثمان صدیق ریسکیو کیے گئے ہیں جبکہ 2 پاکستانی شہری عرفان احمد، عمران آرائیں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
یونان میں پاکستانی ٹیم نے ان شہریوں سے ملاقات کی ہے جبکہ سفارتخانہ لاپتہ افرد کی تلاش اور میتوں کی شناخت کےلیے یونانی حکام سے رابطے میں ہے۔