• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت نے جسٹس فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دیدی، 17 ستمبر کو حلف لینگے

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کر دی

تعیناتی کا اطلاق 17ستمبر 2023ء سے جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ سے ہوگا،موجود چیف جسٹس آف پاکستان ، جسٹس عمر عطا بندیال آئین کے آرٹیکل 179کے تحت 16ستمبر 2023ء کو ریٹائرمنٹ کی عمر حاصل کرلیں گے.

صدر مملکت نے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے تین کے تحت کی،صدر مملکت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے 17 ستمبر 2023 ء کو عہدے کا حلف لیں گے۔

دوسری جانب وزارت قانون نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اہم خبریں سے مزید