برصغیر کی اپنے عہد کی حسین ترین اداکارہ اور لیجنڈری ہیرو دلیپ کمار (یوسف خان مرحوم) کی بیوہ سائرہ بانو نے اپنے شوہر کی دوسری برسی پر انسٹاگرام جوائن کرلیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی تحریر میں انہوں نے بتایا کہ وہ دلیپ کمار کی قبر پر جانے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ برصغیر کے عہد ساز اداکار کا دلیپ کمار 7 جولائی 2021 کو طویل علالت کے بعد ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے تھے، اور آج ان کی دوسری برسی منائی جارہی ہے۔
انسٹا گرام پر اپنی افتتاحی تحریر میں سائرہ بانو نے جہاں شوہر کی دوسری برسی منانے اور ان کی قبر پر جانے کا بتایا وہیں، انہوں نے نیوز پورٹل پر دل کو چھو لینے والی تحریر اور ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر بھی شیئر کی۔
انہوں نے شوہر کے ساتھ ماضی قریب کی بعض دیگر تصاویر بھی اپنی پوسٹ میں لگائیں۔
78 سالہ سائرہ بانو اور دلیپ کمار کی ازوداجی زندگی 55 برس پر محیط تھی جو کہ آج ہی کے دن 2021 میں اس وقت تمام ہوئی جب دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔