• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلیپ کمار مجھے فلاحی کاموں میں ہر وقت مصروف رکھتے تھے، سائرہ بانو

حال ہی میں انسٹاگرام پر انٹری دینے والی بالی ووڈ کے لیجنڈری ہیرو دلیپ کمار (یوسف خان مرحوم) کی اہلیہ سائرہ بانو نے مرحوم اداکار کی زندگی کے چند یاد گار لمحات سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شیئر کردیئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سائرہ بانو نے دلیپ کمار کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی طویل پوسٹ میں مرحوم کی یاد تازہ کرتے ہوئے ان کے فلاحی کاموں کی تفصیل بھی شیئر کی۔

انہوں نے لکھا کہ دلیپ کمار کا بیشتر وقت انسانی خدمت اور فلاحی کاموں میں صرف ہوتا اس سلسلے میں ہمیں بھی مصروف رکھتے تھے۔


انہوں نے لکھا کہ دلیپ کمار ایک انسان دوست اور پیار کرنے والے شخص تھے، وہ ہمیشہ ہر ایک ضرورت مند کی مدد اور خدمت کرنے کے لئے تیار رہتے تھے۔ وہ مختلف فلاحی تنظیموں کے ساتھ منسلک تھے۔ وہ ان کی مدد میں مجھے بھی مصروف رکھتے اور اگر کبھی مجھے تاخیر ہوجائے تو گھر کے باہر گاڑی کے ہارن بجاتے اور مجھے آوازیں لگاتے‘۔

واضح رہے کہ برصغیر کے عہد ساز اداکار کا دلیپ کمار 7 جولائی 2021 کو طویل علالت کے بعد ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے تھے حال ہی میں ان کی دوسری برسی منائی گئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید