• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے افسر پر میڈیا میں سنسنی پھیلانے کا معاملہ، افسران جواب دینے سے گریزاں

کراچی (اسد ابن حسن) وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کے افسران ایک افسر کی میڈیا میں ایک حساس خبر کو دانستہ سنسنی پھیلانے اور مبینہ طور پر ادارے میں اپنا قد کاٹھ بڑھانے کی کوشش پر سخت ناراض اور شش و پنج میں مبتلا ہیں۔ مذکورہ افسر ایف آئی اے سندھ کے ایک سرکل میں قائم مقام عہدے پر فائز ہے۔ افسر نے 8 افراد کے اسرائیل میں غیر قانونی داخلہ اور وہاں معمولی نوکریاں کرنے اور رقومات پاکستان ارسال کرنے کو ایک طرح سے ایسے پیش کیا جیسے وہ مبینہ طور پر جاسوسی میں ملوث ہوں۔ اس خبر کو بعد میں ایف آئی اے میڈیا سیل نے بھی جاری کیا۔ اس حساس خبر کے حوالے سے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے افسران سے گفتگو ہوئی، سب نے تصدیق تو کی مگر أن ریکارڈ بیان دینے پر معذرت کی۔واضح رہے کہ جس طرح پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل جانا ممنوع ہے اسی طرح پاکستانی پاسپورٹ اسرائیلی امیگریشن قبول نہیں کرتی تو اخر وہ اسرائیل پہنچے کیسے۔
اہم خبریں سے مزید