گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا کسی بھی یونیورسٹی کے طالب علم ہوں، تمام یونیورسٹیز کے چانسلر وہ ہیں۔
کراچی میں صحافیوں سے گفتگو میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ میری گورنرشپ جانے کی باتیں ہو ضرور رہی ہیں، لیکن میں جا نہیں رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ مجھے روکنے والوں کی محبت بہت زیادہ طاقت ور ہے۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی شاید کرم پر توجہ نہیں، ان کی توجہ شاید اپنے بانی کی رہائی پر ہو۔
اُن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو فوری طور پر ایکشن لینا چاہیے، دشمن طاقتیں پارا چنار میں کشیدگی کو ہوا دے رہی ہیں۔
کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ کچھ قوتیں ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنا چاہتی ہیں، وہ کرم جانا چاہتے ہیں، خیبر پختونخواجانے کےلیے ویزے کی ضرورت ہے نہ کسی سے اجازت لینے کی۔