قمبر اور شہداد کوٹ میں ڈسٹرکٹ جوڈیشل لاک اپ کی بیرک کی چھت توڑ کر 15 ملزمان فرار ہوگئے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان میں منشیات فروش، چوری کے قیدی شامل ہیں۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) توحیدالرحمان کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی گرفتاری کےلیے علاقے کی ناکہ بندی کر لی گئی، مجرمانہ غفلت پر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار سمیت اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس (اےایس آئی) کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایس ایس پی نے کہا کہ ہیڈ محرر سمیت 7 پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کےلیے ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کا کہنا ہے کہ جوڈیشل لاک اپ سے فرار دو قیدیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔