• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی لڑکی انجو خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر پہنچ گئی

بھارت سے انجو نامی لڑکی خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر پہنچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بھارتی لڑکی انجو کی پاکستان کے 29 سالہ نصراللّٰہ سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی۔

ڈی پی او اپر دیر مشتاق احمد نے بتایا کہ انجو قانونی طور پر وزٹ ویزے پر پاکستان آئی ہے، وہ میڈیا کا سامنا نہیں کرنا چاہتی۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ انجو نامی لڑکی کا تعلق بھارت کے شہر نئی دہلی سے ہے، جو ایک ماہ کے وزٹ ویزے پر واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئی ہے۔

مشتاق احمد نے یہ بھی کہا کہ بھارتی لڑکی کے پاس مکمل سفری دستاویزات ہیں، جس کی سیکیورٹی کے انتظامات کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید