• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبریٰ خان کے نئے ڈرامے کی پہلی جھلک جاری، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ کبریٰ خان کے نئے ڈرامے کے ٹیزر نے آتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

جیو ٹی وی نیٹ ورک سے جلد ہی نشر ہونے والے اور سیونتھ اسکائی کے بینر تلے بننے والے اس ڈرامے ’جنت سے آگے‘ میں اداکارہ کبریٰ خان مارننگ شو ہوسٹ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔

ڈرامے کے اب تک کُل 3 ٹیزر اور پوسٹرز سامنے آچکے ہیں، تاہم اس ڈرامے کے ابتدائی ٹیزر میں کبریٰ خان کی جاندار اداکاری نے سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد کو اس کشمکش میں مبتلا کر دیا تھا کہ گویا یہ ڈرامہ ہے یا پھر نیا مارننگ شو۔

عمیرہ احمد کے تحریر کردہ اس ڈرامے کی کہانی رویت سے ہٹ کر نئے موضوع پر مبنی ہے جس صارفین کی بڑی تعداد خوب سراہا رہی ہے۔

ڈرامے کی کاسٹ میں کبریٰ خان کے علاوہ رمشا خان، گوہر رشید، طلحہ چہور، لبنیٰ اسلم، شہریار زیدی، حنا بیات، فائزہ گیلانی، اذلان، حورین، سہیل خان، آسیہ اور سارہ اشرف شامل ہیں۔ اس ڈرامے کو عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے پروڈیوس کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید