• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میجر طفیل محمد شہید کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لکشمی پور مشرقی پاکستان میں دشمنوں کو ناکوں چنے چبوانے والے میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کے 65 ویں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

میجر طفیل محمد شہید کے یوم شہادت پر افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر طفیل محمد شہید، نشان حیدر کا اعزاز پانے والے دوسرے شہید ہیں، میجر طفیل محمد نے 1958 میں دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر طفیل کی شہادت ہمیں وطن عزیز کے دفاع کے لیے پاک فوج کی غیر معمولی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے، قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔

قومی خبریں سے مزید