• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Fake Woman Magistrate Arrested In Faisalabad

فیصل آباد میں جعلی خاتون مجسٹریٹ دھرلی گئی، خاتون اور اس کے ساتھی دکانوں پر چھاپے مار کر رقم بٹور رہے تھے۔



جعل ساز خاتون جعلی چھاپا مار ٹیم کے ہمراہ فیصل آباد میں جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بن کر دکانداروں کے خلاف کارروائی کر رہی تھی اور رقم بٹور رہی تھی کہ اصلی ڈی او لائیو اسٹاک کی انٹری ہوگئی ۔



ایک شکایت پر ڈی او لائیو اسٹاک صالحہ گل خود موقع پر پہنچ گئیں اور دکانداروں کے ساتھ مل کر جعلی خاتون مجسٹریٹ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کروا کر تھانہ غلام محمدآباد منتقل کر دیا۔

تازہ ترین