• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: سابق گورنر ریڈیو پروگرام میں مصروف، چور گاڑی لے کر فرار

امریکی ریاست نارتھ ڈکوٹا کے سابق گورنر ریڈیو پروگرام کر رہے تھے کہ باہر سے ان کی گاڑی چوری ہوگئی۔

سابق گورنر ایڈ شیفر جمعہ کی صبح ریڈیو پروگرام 'نیوز اینڈ ویوز' کی میزبانی کر رہے تھے۔

پولیس نے ریڈیو اسٹیشن پر فون کرکے معلوم کیا کہ کیا ان کے پاس 2020 ماڈل کی یوکون ایس یو وی ہے؟

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریڈیو اسٹیشن کی پارکنگ سے چور نے سابق گورنر کی گاڑی چرائی اور پولیس تھانے جا کر خود کو حکام کے حوالے کردیا۔

سابق گورنر گاڑی کی چابی اس میں لگا کر ریڈیو اسٹیشن چلے گئے تھے، چور نے چابی اور پش بٹن اسٹارٹ سے گاڑی کھولی اور فرار ہوگیا۔

ایڈ شیفر نے کہا کہ میری اہلیہ 31 سال سے یہی پوچھ رہی ہیں کہ تم گاڑی لاک کیوں نہیں کرتے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید