کراچی(ذیشان صدیقی /اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام اور جیو نیوز کے اشتراک سے تھیٹر کا بین الاقوامی پاکستان تھیٹر فیسٹیول آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ فیسٹیولکے دوسرے روز دو اسٹیج ڈرامے پیش کیے گئے جس میں پہلے روز دو کھیل اسٹیج کیے گئے جس میں پہلا فی البدیہہ تھیٹر کوئی تیار ہی نہیں تھاجس کے ہدایت کار منیب الرحمان تھے۔فی البدیہہ تھیٹر کی خاص بات کھیل میں پہلے سے طے شدہ اسکرپٹ کا نہ ہونا تھا جسے آرٹس کونسل آف پاکستان کی تھیٹر اکیڈمی کے طلبا کی برجستہ اداکاری نے شائقین کو بھرپور محظوظ کیا۔آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی تھیٹر اکیڈمی کے طلبا نے حاضرین کی جانب سے دیے گئے موضوع پر خاکے بھی پیش کیے۔دوسرا کھیل تھروداویز امریکی تھیٹر گروپ اپ لفٹ کی جانب سے پیش کیا گیا جس کے ڈائریکٹر فزیکل تھیٹر کی ماہر ہینا گیف تھیں،مکالموں کے بغیر موسیقی اور ایکٹنگ کے ذریعے تین خواتین کی کہانی کو عمدگی سے پیش کیا گیا۔امریکی تھیٹر گروپ کے ممبران نے پاکستانی شائقین کے تھیٹر کے سامنے پرفارمنس کو سراہنے پر مسرت کا اظہار کیا۔