اسلام آباد(نمائندہ جنگ)کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی ٹرانزکشن نے فیصلہ کیا ہےکہ کراچی بندرگاہ پر بلک اینڈ جنرل کارگو ٹرمینل ایسٹ وارف کے آپریشنز کو آئوٹ سورس کرنے کے گزشتہ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں وفاقی کابینہ کو منظوری کےلیے بھیجا جائے گا، کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں وزارت میری ٹائم افیئر نے کارگو ٹرمینل کو آئوٹ سورس کرنے سے متعلق سمری پیش کی۔