کراچی (اسٹاف رپورٹر)اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ (پی سی یو) نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہوائی جہازوں کا خصوصی کیمیکل اور بھاری مقدار میں مہنگی الیکٹرانک اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق درآمد ہونے والی اشیاء کی مالیت ڈیڑھ ارب روپے سے زائد ہے۔