• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ستمبر میں مہنگائی 2 فیصد بڑھی، مجموعی شرح 31 اعشاریہ 44 فیصد

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ستمبر 2023ء میں مہنگائی 2 فیصد بڑھ گئی۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر میں مہنگائی کی مجموعی شرح اس اضافے کے بعد 31 اعشاریہ 44 فیصد ہوگئی ہے، جولائی سے ستمبر میں مہنگائی 29 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر میں شہری علاقوں میں مہنگائی میں1 اعشاریہ 67 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر میں پیاز 39 اعشاریہ 3 اور دال مسور 19 اعشاریہ 8 فیصد مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں سبزیاں11 اعشاریہ 7، چینی10 اعشاریہ 8، دال ماش 9 اعشاریہ 46، لوبیا 7 اعشاریہ1 فیصد مہنگا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر میں موٹر فیول 11 اعشاریہ 30 اور مائع ایندھن 9 اعشاریہ 2 فیصد مہنگا ہوا، یوں ٹرانسپورٹ چارجز 4 اعشاریہ 2 فیصد بڑھ گئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر 2022ء کے مقابلے میں بجلی چارجز 163 اعشاریہ 7 فیصد بڑھ گئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال میں چینی 93 اعشاریہ 4، آٹا 87 اعشاریہ 5، چائے 83 اعشاریہ 6 فیصد مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں گڑ 70 اعشاریہ 5، چاول 69 اعشاریہ 3 اور گندم 52 اعشاریہ 6 فیصد مہنگی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال میں ٹرانسپورٹ چارجز 55 اعشاریہ 6 فیصد، اسٹیشنری 42 اعشاریہ 7، گھریلو سامان 38 اعشاریہ 2 فیصد، موٹر فیول 33 اعشاریہ 4، گاڑیوں کےآلات 32 اعشاریہ9 فیصد مہنگے ہوئے۔

تجارتی خبریں سے مزید