• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو کوشل مینڈس کے 2 کیچ چھوڑنا انتہائی مہنگا پڑا

پاکستان کو سری لنکا کے خلاف میچ میں لنکن بیٹر کوشل مینڈس کے 2 کیچ چھوڑنا انتہائی مہنگا پڑگیا۔

حیدرآباد دکن میں کوشل مینڈس نے 6 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے صرف 77 گیندوں پر 122 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

میچ کے پانچویں اوور میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی ہی گیند پر کوشل مینڈس کا کیچ چھوڑا تو ساتویں اوور میں امام الحق نے یہی غلطی دہرائی۔

سری لنکا کے سمارا وکرما نے89 گیندوں پر 108 رنز بنائے، انہوں نے اننگز کے دوران 2 چھکے اور 11 چوکے لگائے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید