• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی بی سی کا حماس ارکان کو دہشتگرد لکھنے سے انکار


برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے حماس کے کارکنوں کو دہشتگرد لکھنے سے انکار کردیا۔

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری دباؤ بڑھنے کے باوجود بی بی سی "عسکریت پسند" کی اصطلاح استعمال کرنے پر قائم ہے۔

برطانوی شاہی خاندان اور حکومت حماس کے لیے دہشتگرد کی اصطلاح استعمال کرنے پر بضد ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بمباری سے 447 بچوں اور 250 خواتین سمیت ایک ہزار 417 فلسطینی شہید اور 6 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔ اس حوالے سے  فلسطینی وزارت صحت نے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں بمباری سے بے گھر ہونے والوں کی تعداد ساڑھے 3 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید