کراچی (این این آئی) سندھ بھر میں ہائی پروفائل لینڈگریبرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا اور زمینوں پر قبضے چھڑانے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس بنادی گئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں اربوں روپے کی سرکاری زمینوں پر قبضے کے معاملے پر ترجمان اینٹی انکروچمنٹ فورس نے ہائی پروفائل لینڈگریبرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان اینٹی انکروچمنٹ فورس کا کہنا ہے کہ زمینوں پرسے قبضے چھڑانے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس بنادی گئی ہے ، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ فورس راجہ طارق چانڈیو کی ہنگامی میٹنگ ہوئی ، جس میں ڈی ایس پی آپریشن طارق اسلام، اے ڈی عبدالوحیدبلو اور دیگر شریک ہوئے۔