• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آوارہ کتوں کی بھرمار، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، پی ڈی اینٹی ریبیرز سے ریکارڈ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ میں آوارہ کتوں کی بھر مار سے متعلق درخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور پروجیکٹ ڈائریکٹر اینٹی ریبیرز سے ریکارڈ اور درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے فریقین سے 22 نومبر کوجواب بھی طلب کرلیا ہے ، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سول اسپتال کراچی میں یومیہ کتوں کا شکار ہونے والے 150 افراد کو لایا جاتا ہے، کتوں کا شکار سیکڑوں شہریوں کو کے ایم سی اسپتالوں کے علاوہ دیگر اسپتالوں میں لایا جاتا ہے، 2022 میں آوارہ کتوں نے صوبے میں 2 لاکھ شہریوں کو کاٹا، کتوں کی نسل بڑھنے کی روک تھام کے لیے قوانین بنائے گئے لیکن عملدرآمد نہیں کیا گیا، عدالت کے حکم پر 34 سرکاری اسپتالوں میں ویکسین فراہم کرنے کا دعوی کیا گیا، آج بھی صوبے کے اسپتالوں میں اینٹی ریبیز ویکسین دستیاب نہیں، شہر کی گلیوں میں کتوں کی بھر مار ہے کوئی روک تھام کرنے والا نہیں ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید