پشاور(ایجنسیاں)خیبرپختونخوا میں مالی بحران شدت اختیار کرگیا جس کے بعد نگراں حکومت نےسخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 25 فیصد کٹوتی کی سفارشات تیار کرلی گئی ہیں اور کٹوتی سے متعلق سمری منظوری کیلئے نگران وزیراعلیٰ کوبھیجی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی بحران کو کنٹرول کرنے کے لئے تین آپشنز استعمال کرنے پر زور دیا گیا، سرکاری ملازمین کی ۜتنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ واپس لینے کی تجویز دی گئی‘اس سے ماہانہ 9 ارب روپے کی بچت ہوگی۔اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کے ایگزیکٹو، ہیلتھ پروفیشنل اور دیگر الاؤنسز ختم کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔ذرائع کے مطابق الاؤنسز ختم کرنے سے صوبائی حکومت کو ماہانہ 2 ارب روپے کی بچت ہوگی، صوبے کے ایم ٹی آئی اسپتالوں میں سخت مالیاتی نظم وضبط قائم کرنیکی بھی تجویز زیر غور ہے۔