اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نے الیکشن کمیشن حکام کو چیئرمین تحریک انصاف کے سکیورٹی مسائل کے حوالے سے آگاہ کردیا۔
بتا یا گیا عمران خان کو جیل سے باہر پیشی کے لیے وفاقی اور صوبائی وزارت داخلہ سے کلیرنس ضروری ہے، الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف کو عدم پیشی پر سیکرٹری داخلہ کو طلب کر رکھا ہے۔