• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ڈھائی کروڑ لوگ سگریٹ پیتے، ڈیڑھ کروڑ سے زائد نسوار استعمال کرتے ہیں، رپورٹ

جڑانوالہ ( آن لائن ) پاکستان میں تقریباً ڈھائی کروڑ لوگ سگریٹ پیتے ہیں جبکہ نسوار استعمال کرنیوالوں کی تعداد نصف سے زائد ہے۔ پاکستان میں ٹوبیکو کنٹرول کی صورتحال کے بارے میں عالمی تحقیقاتی ادارے نے رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان میں تقریباً ڈھائی کروڑ لوگ سگریٹ پیتے، ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ نسوار استعمال کرتے ہیں۔پاکستان میں ٹوبیکو صورتحال پر رپورٹ عالمی ادارے ٹوبیکو ہارم ریڈکشن کی تیارکردہ ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ٹوبیکو کنٹرول کے بہتر طریقے اپنانے سے 12لاکھ جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔عالمی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں تمباکو نوشی کرنے والے بالغ افراد کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 39لاکھ ہے، چھ فیصد سے زائد آبادی ویپنگ اور ای سیگریٹ استعمال کرتی ہے جبکہ ایک کروڑ 59لاکھ سے زائد افراد نسوار کا استعمال کرتے ہیں۔ ملک کے تمام عوامی مقامات اسموک فری قرار دیے جاچکے ہیں۔ڈاکٹر ڈیرک یاخ نے اپنی مرتب کردہ رپورٹ میں لکھا ہے کہ تمباکو کے نقصانات سے بچاؤ کیلئے تیار کردہ مصنوعات دنیا بھر میں 15 کروڑ لوگ استعمال کررہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید