• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 25پیسے تک کا اضافہ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہو گیا،یورو کی قیمت بھی ایک روپے بڑھ گئی ،پاؤنڈ کی قیمت برقرار رہی ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10 پیسے کی کمی سے 286.80روپے سے کم ہو کر 286.70 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 25 پیسے کے اضافے سے 287.25روپے سے بڑھ کر 287.50 روپے ہو گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 285.00 روپے سے بڑھ کر 286.00روپے اور قیمت فروخت 288.00روپے سے بڑھ کر 289.00 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ایک روپے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 305.00 روپے سے بڑھ کر 306.00روپے اور قیمت فروخت 308.00روپے سے بڑھ کر 309.00 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 351.00 روپےاور قیمت فروخت 355.00 روپے پر برقرار رہی، دریں اثنا پیر کو اسٹیٹ بینک کا کلوزنگ ریٹ 52 پیسے کے اضافےسے 287.55 روپے پر پہنچ گیا۔

اہم خبریں سے مزید