• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف ٹیسٹ میں کپتانی کی پیشکش، بابر اعظم کا انکار

فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذکا اشرف کی ٹیسٹ کا کپتان برقرار رہنے کی پیشکش مسترد کردی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی مینجمٹ کمیٹی کے آفس میں ذکا اشرف اور کپتان بابر اعظم کی ملاقات ہوئی۔ 

ذرائع نے بتایا کہ بابر اعظم کو صرف ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کی پیشکش کی گئی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے انکار کردیا۔ بابر اعظم تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے انکار کے بعد میٹنگ سے چلے گئے۔

اس سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کوچز کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

ذکا اشرف نے مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرینٹ بریڈ برن کو کہا کہ دورہ آسٹریلیا کیلیے نئی ٹیم مینجمنٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، آپ لوگوں کو کوئی نئی ذمہ داری دی جائے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید